راولپنڈی کے علاقے داہگل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین نے ہی پارٹی رہنما پر انڈے سے حملہ کیا ہے ۔
راولپنڈی: پولیس نے بتایا کہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق خود پی ٹی آئی سے تھا ۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیمہ خان صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں جب ان پر انڈہ پھینکا گیا ۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ خواتین کو حراست میں لے لیا ۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کے وقت خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ارکان اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاج کے لیے موجود تھے ۔
ان ملازمین کا مطالبہ تھا کہ حکومت ان کے سروس سٹرکچر، تنخواہوں اور مراعات سے متعلق مسائل حل کرے ،پریس کانفرنس کے دوران جب ان خواتین نے علیمہ خان سے سوالات کیے تو انہیں مبینہ طور پر تسلی بخش جوابات نہ ملے، جس پر مشتعل ہو کر انہوں نے انڈہ پھینکا ۔