Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان کی سعودی آئل فیسلٹی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے باضابطہ درخواست

    فروری 4, 2026
    کھیل

    انڈر 19 ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 3, 2026
    پوٹھوہار

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، گواہوں کے بیانات ریکارڈ

    فروری 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»آئندہ بجٹ میں نقد خریداری پر اضافی چارجز کی تجویز، پیٹرول پر فی لیٹر 3 روپے اضافی وصولی ممکن
    خاص خبریں جون 2, 2025

    آئندہ بجٹ میں نقد خریداری پر اضافی چارجز کی تجویز، پیٹرول پر فی لیٹر 3 روپے اضافی وصولی ممکن

    جون 2, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اہم اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق، فنانس بل میں ایسی تجاویز شامل کی جا رہی ہیں جن کا مقصد کیش ٹرانزیکشنز کو محدود کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ سے نقد ادائیگی پر فی لیٹر 3 روپے اضافی چارج کی تجویز زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرول پمپس پر ٹیکس چوری اور تیل میں ملاوٹ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرول اسٹیشنز پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دیا جائے گا، جن میں کیو آر کوڈز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، اور موبائل ادائیگی کے طریقے شامل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو بھی نقد فروخت پر اضافی 2 فیصد ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس تجویز کو قابل عمل بنانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ کئی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح دکانوں پر بھی نقد خریداری پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور جاری ہے، جب کہ ریسٹورنٹس میں کارڈ سے ادائیگی پر پہلے ہی ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں خاطر خواہ ریلیف نہیں ملے گا، صرف معمولی نوعیت کا ریلیف ممکن ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق، خریدار اگر چاہیں تو اضافی ٹیکس ادا کر کے نقد ادائیگی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنے سپلائرز اور خریداروں سے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔ ادائیگیاں سادہ کیو آر کوڈز اور دیگر ڈیجیٹل طریقوں سے ممکن بنائی جائیں گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یونٹ مینیجرز، جیولرز، شادی ہالز، ڈاکٹروں اور وکلاء کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہمارے پاس بھارت کی پراکسی جنگ کے ثبوت موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کی سعودی آئل فیسلٹی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے باضابطہ درخواست

    فروری 4, 2026

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، گواہوں کے بیانات ریکارڈ

    فروری 3, 2026

    وزیر امور کشمیر امیر مقام سميت دیگر وفاقی وزرا کی سلطان محمود چودھری کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

    فروری 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان کی سعودی آئل فیسلٹی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے باضابطہ درخواست

    فروری 4, 2026
    کھیل

    انڈر 19 ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 3, 2026
    پوٹھوہار

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، گواہوں کے بیانات ریکارڈ

    فروری 3, 2026
    فیچرڈ

    وزیر امور کشمیر امیر مقام سميت دیگر وفاقی وزرا کی سلطان محمود چودھری کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

    فروری 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    چترال

    اپر چترال میں افغان انخلاء کمیٹی کا آخری اجلاس، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے 6 فروری حتمی تاریخ مقرر

    جنوری 29, 2026
    پوٹھوہار

    واہ کینٹ: ڈکیت گروہ ایک گھر سے 3 لاکھ روپے اور طلائی زیورات لے اڑے

    فروری 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان کی سعودی آئل فیسلٹی کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے باضابطہ درخواست

    فروری 4, 2026
    کھیل

    انڈر 19 ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 3, 2026
    پوٹھوہار

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، گواہوں کے بیانات ریکارڈ

    فروری 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.