نگر سے گلگت جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو حادثہ ناصرآباد پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وین قلابازیاں لگاتی گہری کھائی میں جا گری۔
مسافر وین میں کل 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور علاقہ مکینوں نے نکال کر ریسکیو اور محکمہ صحت کی ایمبولینسوں کے ذریعے سکندرآباد ہسپتال منتقل کیا۔
ترجمان ریسکیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدید زخمیوں کو گلگت منتقل کیا گیا جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔