پشاور (حسن علی شاہ) ہم اگر اس وقت کے ٹو کے قومی اور علاقائی زبانوں پہ طائرانہ نظر ڈالی جائے تو اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پاکستان کا واحد پرایویٹ ٹی وی چینل ہے جو اپنے پروگراموں کے ذریعے ملی و قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں قابل ذکر ہے آج ہم ذکر خاص کرتے ہیں کے ٹو پہ نشر کئے جانیوالے پروگرام ( عکس گلگت بلتستان) کا ہو اسلام آباد اسٹوڈیوز سے ہفتہ وار نشر کیا جارہا ہے اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کی ثقافت قدرتی خوبصورت اور یہاں جنم لینے والی ایسی نامور شخصیات کو سامنے لایا جارہا جو اپنے اپنے شعبوں میں دوسروں کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں عکس گلگت بلتستان ہر لحاظ سے ایک معلوماتی بامقصد اور اور قبل توجہ پروگرام ہے جسے نہ صرف شمالی علاقہ جات بلکہ دنیا بھر میں پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔