نوشہرہ: پاک فوج کے انجینئرز نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں انڈر پاس کی تعمیر کو مکمل کر لیا۔
انڈر پاس کو ریکروٹ ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
اس منصوبے کو پاک فوج نے مقامی افراد کی خواہش پے نوشہرہ میں ٹریفک کی روانی اور آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے تعمیر کیا-
پاک فوج کی جانب سے نوشہرہ اور خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے محبت اور خدمت کے تحفے کے طور پر تعمیر کیے گئے اس انڈر پاس کا افتتاح کمانڈر پشاور کور نے کیا۔
انڈر پاس کی تکمیل سے نوشہرہ میں چوبیس گھنٹے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے سے شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے اور زمینی رابطوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
منصوبے کے تحت بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔


