گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے۔
صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سےکیا، کسی کی سفارش نہیں چلےگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کےحوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔
جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی،حقائق سامنےلائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے۔
جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پرکام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے۔
ٹریفک قوانین بننےجارہےہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائےگی۔
باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتربنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کےساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا۔
وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کررہا ہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔
سب صوبوں کےساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے۔


