وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دنیا میں امن کی قیام کیلئے اہم مرکز بن گیا، پاکستان دنیا کو امن کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے، اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ۔
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکہ کے وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف شامل ہیں ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں ۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کی وابستگی کو سراہا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے ۔


