Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کا خط انتخابات کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

    مئی 31, 2026
    آزاد کشمیر

    این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

    مئی 31, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہو گئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے 30 ناراض اراکین کا بائیکاٹ

    مئی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایبٹ آباد میں ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے اہم اجلاس، ڈی سی کی سخت ہدایات جاری
    خاص خبریں مارچ 28, 2026

    ایبٹ آباد میں ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے اہم اجلاس، ڈی سی کی سخت ہدایات جاری

    مارچ 28, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Abbottabad health meeting
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈی ایس سی آئی ایم یو ہیلتھ کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال، بنیادی مراکز صحت (BHUs)، ٹائپ ڈی ہسپتالوں اور فیملی ویلفیئر کلینکس کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی گئی۔ ادویات کی دستیابی، ڈی ٹی ایل مشینوں کی استعداد، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او آفس میں مشینری کی فعالیت بہتر بنانے، ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے اور تمام ہیلتھ فسیلٹیز میں سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

    اجلاس میں میڈیکل آفیسرز کی مراکز صحت میں حاضری یقینی بنانے اور جنرل ڈیوٹی سسٹم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ غیر ضروری جنرل ڈیوٹیز کے خاتمے اور عملے کو ان کی اصل ذمہ داریوں پر تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

    عمل میں لائی جائے اور فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ ادویات کی مسلسل فراہمی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

    پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بوئی، موہری بدبینڑ اور تاجوال میں تعینات سٹاف کو فوری طور پر اپنی اصل ڈیوٹی اسٹیشنز پر واپس بھیجنے اور فیملی ویلفیئر کلینکس کو فعال بنانے کے لیے سٹاف کی ری شفلنگ کی ہدایت جاری کی گئی۔

    مزید برآں، غیر حاضر سٹاف اور ڈاکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی، جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر اور سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کو فوری ایکشن لینے کے لیے مراسلہ ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کا کویت میں امریکہ کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
    Next Article راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہن کی ضمانت منظور، دولہا کو بھی عبوری ریلیف
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہو گئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے 30 ناراض اراکین کا بائیکاٹ

    مئی 31, 2026

    جدہ سے پہلی پرواز 114 حاجیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

    مئی 31, 2026

    تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت مطالبات کے حق میں ہزاروں ملازمین سڑکوں پر آئیں گے

    مئی 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کا خط انتخابات کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

    مئی 31, 2026
    آزاد کشمیر

    این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

    مئی 31, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہو گئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے 30 ناراض اراکین کا بائیکاٹ

    مئی 31, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں کئی گاڑیاں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    مئی 31, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 30, 2026

    ہری پور کے علاقے حطار، شادی اور خانپور کے رانی واہ پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی

    خاص خبریں

    ہری پور کے علاقے حطار، شادی اور خانپور کے رانی واہ پہاڑی سلسلے میں آگ…

    خاص خبریں

    مانسہرہ میں دلخراش واقعہ: بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان نے اپنی جان قربان کر دی

    مئی 29, 2026
    خاص خبریں

    ڈونگہ گلی میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، تین افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل

    مئی 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کا خط انتخابات کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

    مئی 31, 2026
    آزاد کشمیر

    این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

    مئی 31, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہو گئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے 30 ناراض اراکین کا بائیکاٹ

    مئی 31, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.