اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد: ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ شمس کالونی کی حدو میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے گھر کی دیوار گر گئی، زخمیوں میں ایک مرد ،2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔


