وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا، ہائیکورٹ کے تیسرے فلور پر وفاقی شرعی عدالت کیلئے رومز تیار کرلیے گئے ہیں ۔
اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کام کرے گی، ہائیکورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر کورٹ رومز تیار کر لیے گئے ہیں ۔
کورٹ رومز کے باہر وفاقی شرعی عدالت کےججز کے نام کی تختیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی اور آئینی عدالت کی منتقلی کی منظوری دی تھی ۔


