پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں ۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں دفعہ 14 نافذ کرد ئی ہے اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا ۔
اُدھر ڈپٹی کمشنر پنڈی حسن وقارچیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع،ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عائد رہے گی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا اورپولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن وامان یقینی بنائیں گے ۔


