اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا ۔
اسلام آباد: آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کر لیا ۔
دوران سماعت درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 9 اکتوبر کو سی ڈی اے آفس کے پاس ایک گاڑی میں سیکڑوں کتے مرے ہوئے دیکھے تھے ۔
عدالت نے کہا اگر متعلقہ حکام کی جانب سےکتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہو گا، عدالت نے 9 اکتوبر کے واقعے پر انتظامیہ کو جواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا ۔