صدر واہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی خطرناک ملزمان کی پشاور اور راولپنڈی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
واہ کینٹ ( ثاقب علی) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی خطرناک ملزمان اور پشاور اور راولپنڈی پولیس ٹیم کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران پشاور کے بدنام زمانہ مجرم آدم خان نامی عرف آدمے سمیت تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پشاور اور واہ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا، دوسرے ہلاک ملزم حماد نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات تیار کر رکھے تھے ۔
ہلاک دہشت گرد کے دیگر دو ہلاک ساتھیوں میں ایک کی شناخت محمد جبکہ دوسرے کی مجاہد افغانی کے نام سے ہوئی، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نور رحمت کے نام سے ہوئی ہے ۔
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض کی انجام دہی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی راولپنڈی اور پشاور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔