Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش او برفباری متوقع

    دسمبر 4, 2025
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»بھارت کیساتھ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
    بین الاقوامی ستمبر 26, 2025

    بھارت کیساتھ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب

    ستمبر 26, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We want to resolve disputes with India through dialogue and diplomacy, says Prime Minister in General Assembly speech
    پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود بھارت کیساتھ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

    نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےمشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی ۔

    اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتےجا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کےلیےایک سنگین خطرہ بن چکی ہے،گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نےاعتماد کومتزلزل کردیا ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کوخطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت نے انسانی اور سیاسی المیہ سے فائدہ اٹھایا اور سرحدوں سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر مداخلت نہ کرتے اور سیز فائر نہ کراتے تو ہم مکمل جنگ جیت چکے تھے، امریکی صدر کو جنگ رکوانے پر نوبیل پرائز دیا جانا چاہیے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی، 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پانی لائف لائن ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز رہے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے غزہ میں جنگ بندی کرائی جائے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی اداروں کی ناکامی ہے، پاکستان فلسطین کو 1988ء میں بطور ریاست تسلیم کرچکا ہے، دوسرے ممالک سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی ، مجید گروپ ، بی ایل اے سمیت دیگر شرپسند عناصر پاکستان میں تحزیب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ، فتنہ الہندوستان اِس کی سرپرستی کررہا ہے، کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکے ۔

    شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف قطر کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے ، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد حصہ ہے، رواں سال بھی پاکستان کو بڑے سیلاب اور قدرتی آفات میں ہمیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،2022ء میں بھی سیلاب نے ہماری کئی بستیاں تباہ کردیں ۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں،پاکستان کے لوگ مظلوم کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک دن بھارت کا ظلم و ستم وادی میں مکمل طور پر رک جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمانسہرہ کے بالائی اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برف باری، موسم سرد
    Next Article وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب،ہنزہ میں دو ماہ سے جاری دھرنا ختم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش او برفباری متوقع

    دسمبر 4, 2025

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش او برفباری متوقع

    دسمبر 4, 2025
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 4, 2025

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    صحت

    انسانیت کی تاریخ میں متعدد جنگیں لڑی گئی ہیں لیکن ایک خاموش, انتہائی پیچیدہ اور…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش او برفباری متوقع

    دسمبر 4, 2025
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.