ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد میں کوسٹر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
ایبٹ آباد: ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ سلہڈ کے مقام پر کوسٹر اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی ۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار زیب النساء زوجہ محمد فرید عمر 50 سال موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، ان کا تعلق حویلیاں گائوں کیالہ سے بتایا جاتا ہے ۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمی شخص اور خاتون کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔