ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیدی، بنگلہ دیش کے 155 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری گیندپر 146 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ توحید 26 رنز بناکر آوٹ پوئے،افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے ۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ، نسم احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔