مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کے بعد بالاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ۔
مانسہرہ: گزشتہ رات مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعدبالاکوٹ میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے شاہرہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کے لئیے بند کردی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے مقامی لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، روڈ کھولنے کے لئےاین ایچ اے کی مشینری تاحال نہ پہنچ سکی ۔
مانسہرہ روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سکول جانے والے بچوں کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں ۔