ريسکيو حکام کے مطابق حسن ابدال کے علاقے جھاری کس کے قریب برساتی نالے میں ویگو ڈالا گاڑی کو حادثہ پانچ افراد لاپتہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
حسن ابدال: علاقے جھاری کس میں برساتی نالے میں پانی کے بہاؤ کے باعث ایک ویگو ڈالا بہہ گیا گاڑی میں فیملی کے 10 افراد سوار تھے ۔
واقع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع اب تک 5 افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں ریسکیو ٹیمیں آ پریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ساتھ میں غوطہ خور بھی جائے وقوعہ پر موجود اور پانی میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں لاپتہ افراد میں 4 خواتین اور 1 بچہ شامل ہیں جبکہ 4 مرد اور ایک خاتون کو بچا لیا گیا ۔