وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے جھوٹے وعدے کے بعد چترال میں تحریک مستوج بروغل دوبارہ متحرک، ہو گئی اور کارنر میٹنگز کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ۔
چترال: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، ایم این اے چترال عبداللطیف، اور صدر تحریکِ انصاف چترال شہزادہ سکندر الملک کی موجودگی میں تحریک مستوج بروغل روڈ کے عمائدین کے ساتھ کیے گئے وعدے جھوٹے ثابت ہو گئے ۔
بروغل کے عوام نے ان وعدوں کو دھوکہ، فراڈ اور محض سیاسی فریب قرار دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عوامی نمائندوں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔
تحریک مستوج بروغل کے رہنما اور عمائدین دوبارہ منظم ہو چکے ہیں، کارنر میٹنگز کا سلسلہ ایک بار پھر زور و شور سے شروع ہو چکا ہے اور آئندہ دنوں میں شدید عوامی احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
عوام کا کہنا ہے کہ اگر مستوج بروغل روڈ پر عملی کام فوری شروع نہ ہوا تو بھرپور عوامی مزاحمت سامنے آئے گی اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ہر فورم پر احتساب کیا جائے گا ۔