پنڈی گھیب (آصف صابری سے) تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے پیرانہ گاوں میں ماں اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت گھر کے قریب بنے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق۔
تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے گاوں پیرانہ میں مسماۃ نگہت شاہین زوجہ محمد قدیر ساکن پرانہ عمر تقریبا 35 سال اپنے بیٹے عبدالرؤوف ولد محمد قدیر عمر 10 سال اور عائشہ دختر محمد قدیر عمر 13 سال کے ہمراہ گھر کے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو پانی سے باہر نکالا ، تحصیل پنڈی گھیب کے ایس ایچ او منور صاحب اور ڈی ایس پی سجاد صاحب پرانہ گاوں میں تالاب پہ موقع پر پہنچ گئے بچوں اور ماں کی کی لاش کو تحصیل پنڈیگھیب کی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔