گلگت: آئی جی پولیس افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، ضلع بھر میں 1421 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ، اس دوران موبائلہ فون سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
یوم عاشور کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کا کہنا تھا کہ 105 اہلکاروں پر مشتمل گلگت بلتستان اسکاوٹس کی نفری تعینات کی گئی ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 100 اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاک رینجرز کی 20 موبائلز کوئیک رسپانس فورس مؤثر انتظامات کیلئے متحرک ہپیں اور جلوسوں میں سول لباس میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستے ترتیب دے دیے گئے ہیں، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔
آئی جی گلگت نلتستان نے کہا کہ عاشورہ محرم پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی، جلوس کے روڈ پر موجود تمام تجارتی مراکز اور دفاتر سیل کردیے گئے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عاشورہ محرم پر شاہراہ قراقرم ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند رہے گی، اس دوران موبائل سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
آئی نےا کہنا تھا کہ بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر جلوس نگرانی کی جائے گی، بلند عمارتوں سنائپر شوٹرز بھی تعینات رہیں گے،انہوں نے ہدایت کہ جلوس کے راستوں کو سراغ رساں کتوں کے ذریعے کلیئر کیا جائے ۔