Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    غزہ سے متعلق 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور يہ تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کیلئے 35 آزاد اراکین فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے
    خاص خبریں جون 28, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کیلئے 35 آزاد اراکین فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے

    جون 28, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa: 35 independent members take decisive shape for government change
    خیبرپختو نخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تعداد 25 ہے، ان میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں شامل ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومتی سیٹ اپ کی تبدیلی میں صوبائی اسمبلی میں موجود 35 آزاد ارکان فیصلہ کن شکل اختیار کرگئے ۔

    سپریم کورٹ کے آئنی بنچ کے فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں جو دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔

    پشاور: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کے 27 ارکان ایوان صوبائی اسمبلی کا حصہ ہیں جن میں مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علما اسلام کے 9،9 ارکان، پیپلز پارٹی کے 5 جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے 2،2 ارکان ایوان کا حصہ ہیں ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کو ملیں گی ۔

    خیبرپختو نخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تعداد 25 ہے،  ان میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں شامل ہیں ۔

    فارمولے کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو 7، 7 مخصوص نشستیں ملیں گی ، پیپلزپارٹی کو 4 ارکان پر 4 ، اے این پی کو 2 ارکان پر 1 مخصوص نشست ملے گی جبکہ  پی ٹی آئی پارلیمنٹیریئنز کو 2 ارکان پر 1 مخصوص نشست ملے گی ۔

    خواتین کی باقی بچ جانے والی ایک نشست پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جبکہ اقلیتوں کی 4 نشستوں میں 2 مسلم لیگ ن اور 2 جے یو آئی کے حصے میں آئیں گی ۔

    ایوان کی اس وقت 25 نشستیں خالی ہیں جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ، مذکورہ نشستیں اپوزیشن کو ملنے پر اب ان کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 52 ہوجائے گی تاہم ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73ارکان کی ضرورت ہے جس کے باعث ایوان میں موجود آزاد ارکان فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔

    اگر ان ارکان نے علی امین گنڈاپور کی حمایت جاری رکھی تو ان کی حکومت بدستور موجود رہے گی تاہم اگر مذکورہ ارکان اپوزیشن سے جا ملے تو اس صورت میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 87 ہوجائے گی اور وہ سہولت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔

    مذکورہ آزاد ارکان پر فلور کراسنگ کی صورت میں 63 (اے) کا اطلاق بھی نہیں ہوگا کیونکہ وہ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد میں طغیانی کے باعث پانی سے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں
    Next Article دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،چیف سیکریٹری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025

    غزہ سے متعلق 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور يہ تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    غزہ سے متعلق 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور يہ تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    غزہ سے متعلق 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور يہ تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.