Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»پہلگام واقعے پر بھارتی موقف مسترد،شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت
    بین الاقوامی جون 26, 2025

    پہلگام واقعے پر بھارتی موقف مسترد،شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت

    جون 26, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rejecting Indian stance on Pahalgam incident, Shanghai Cooperation Organization condemns terrorism in Balochistan
    بھارتی وفد پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کردیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا ۔

    پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کا موقف تسلیم کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر بھارتی بیانیہ مسترد کردیا، اعلامیے میں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔

    بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کردیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت بھی کی گئی ہے ۔

    چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں ایران،پاکستان، روس، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی، جو ایسے وقت پر ہوا جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک دفاعی اخراجات بڑھانے پر متفق ہو چکے ہیں ۔

    اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، دونوں ایک ہی میز پر موجود تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات نہ ہو سکی ۔

    یہ اجلاس 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم  کے تحت منعقد ہوا جسے بیجنگ طویل عرصے سے مغرب کی زیر قیادت طاقت کے بلاکس کے مقابلے میں ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا آیا ہے، چین رکن ممالک کے درمیان سیاست، سیکیورٹی، تجارت اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے ۔

    چنگ ڈاؤ ایک اہم چینی بحری اڈہ بھی ہے، اس میں یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 دن کی شدید لڑائی کے بعد ایک نازک سیزفائر نافذ ہے، یہ اجلاس نیٹو رہنماؤں کی دی ہیگ میں ہونے والی کانفرنس کے اگلے ہی دن منعقد ہوا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر رکن ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافے پر اتفاق کیا ۔

    چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک ایسے عالمی ماحول میں توازن کی کوشش قرار دیا جو افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ صدی کی بڑی تبدیلیاں تیز ہو رہی ہیں، یک طرفہ پالیسیاں اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، جارحانہ، تسلط پسند اور دھونس پر مبنی رویے عالمی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

    ڈونگ جون نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی کے ماحول کی مشترکہ حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کریں ۔

    سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈونگ سے ملاقات کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع اندری بلیوسوف نے چین کے ساتھ تعلقات کو تاریخی طور پر غیرمعمولی سطح پر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہر میدان میں ترقی کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت:پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سوشل ایکٹیوسٹ یاور عباس کی میت آبائی گاؤں منتقل
    Next Article وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26۔2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026

    سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری

    ستمبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    امن

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 9, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے…

    اسلام آباد

    عوام دوست پولیسنگ، اسلام آباد کے تھانوں کی حالت بدلنے لگی

    ستمبر 9, 2026
    امن

    خاران اور واشک میں کامیاب آپریشنز: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 9, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.