چترال: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلی حیات پیر مصور خان نے چترال کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے مارخور اور آئی بیکس ٹرافی ہنٹ 25۔2024 آمدن سے کمیونٹی میں 17 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔
اس حوالے سے چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر مصور خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کمیونٹی کے ساتھ ملکر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مارخور کے تحفظ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، ٹرافی ہنٹ کی مد میں حاصل آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے ۔
پیر مصور خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے مارخوروں کی تعداد میں اضافہ،مارخوروں کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جنگلی حیات کے تحفظ میں مقامی لوگ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں ۔