چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی اور انہیں مظفرآباد میں ہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات میں عدالتی تعاون، ادارہ جاتی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے چیف جسٹس پاکستان کو انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو 10 مئی کو مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں قانونی ماہرین۔ عدلیہ کے ارکان اور اسکالرز شریک ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس آزاد کشمیر کو اعلیٰ ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں قانون کی حکمرانی اور موثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےچیف جسٹس آزاد کشمیرراجہ سعید اکرم خان کی ملاقات چیف جسٹس آزادکشمیر نے چیف جسٹس کو انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔