پاک فوج نے مظفرگڑھ میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 1700 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ملتان کور کے زیر اہتمام اڈا خدائی میں دیہی عوام کیلئے طبی سہولیات کے تحت فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا، ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، اسکن و چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں 1700 سے زائد مریضوں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے گئے، مفت ادویات کی فراہمی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فلاحی اقدام پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا، پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کا عزم کیا گیا۔