وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت, وزیراعظم آزاد کشمیر نے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی, انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کا 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سر بکف ہے اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔