پشاور( حسن علی شاہ سے ) معروف ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے ایک فلمی جریدے کو انٹرویو میں کہا ھے کہ شوبز کی دنیا میں جیلسی اسقدر بڑھ چکی ھے کہ ایک فنکار دوسرے فنکار کی مقبولیت کامیابی اور ترقی کو برداشت نہیں کرپاتا سستی شہرت پانے کی لالچ میں اپنی عزت و ناموس کو بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہیں مجھے حکومت کی جانب سے میری فنی کارکردگی کے اعتراف میں جو ایوادڑ دیا گیا تھا وہ کچھ لوگوں کو جلاکر کباب بناگیا طویل عرصہ بعد آج بھی مجھے دیئے گئے ایوارڈ پر اخباری بیانات کے ذریعے بلا وجہ اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں مہوش حیات نے مزید کہا کہ شوبز میں عروج ھمیشہ نہیں رھتا زوال کو بھی یاد رکھنا لازمی ھے ھم سے قبل بھی بڑی بڑی ماڈلز اور اداکاراہیں عروج وزوال سے گزر چکی ہیں عزت اور ذلت اوپر والے کے اختیار میں ھے۔