پشاور( حسن علیشاہ سے) فلم شکتی میں جب مجھے دلیپ صاحب کے نافرمان بیٹے کا رول آفر کیا گیا تو اسے چیلینج سمجھ کر قبول کیا تھا کیونکہ میں نے طویل عرصے تک اس عظیم اداکار کی فلمیں دیکھیں تھیں جب میں اداکاری کی جانب آیا بھی نہیں تھا شکتی میں انکے ھمراہ یا مقابل ایک مشکل رول ادا کیا دلیپ صاحب کو بہت شفیق پایا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ان خیالات کا اظہار امیتابھ نے نیو دھلی میں گزشتہ روز ایک نجی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انٹرویو میں کیا۔