گورنمنٹ ہائی اسکول گوہکیر اپر چترال کے ہونہار طلبہ نے ڈویژنل سطح پر منعقدہ قومی ترانے کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ کامیابی ان کے عزم، محنت، اور اساتذہ کی انتھک رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ استاد محترم عبدالرؤف کی سرپرستی میں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ، معزز اساتذہ، اور طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ کارنامہ علاقے کے لیے فخر کا باعث ہے اور طلبہ کے جذبے اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔