پشاور: اطلاعات کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش کامیاب ہو گئی ہیں اور ضلع کرم کے فریقین کے درمیان ایک ہفتے تک جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر بھی اتفاق کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر قانون آفتاب عالم کی سبراہی میں حکومتی وفد کرم گیا تھا اور فریقین کے ساتھ مذاکرات کئے تھے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فی الحال فریقین نے ایک ہفتے تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور وہ ایک دوسرے کو قیدیوں اور لاشوں کی واپسی پر بھی متفق ہو چکے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،ہماری اولین ترجیح علاقے میں امن کی بحالی اور فریقین کے درمیان جنگ بندی کرانی تھی ۔
واضھ رہے کہ جمعرات کو پشاور ست پاڑاچنا جانے والے 200 کے قریب گاڑیوں کے قافلے پر مندری او اوچت کے علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔
اس واقعے کے بعد ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے باعث مجموعی طور پر 91 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔