ہری پور. چیف آف رائل ملائشین آئیر فورس محمد اصغر خان کا اپنے آبائی علاقہ تنول موضع بیڑ کا دورہ ۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیئے گئے تھے ۔محمد اصغر خان مارچ 2022 سے چیف آف رائل ملائیشین آئیر فورس کے سربراہ ہیں ۔
گزشتہ روز وہ بزریعہ ہیلی کاپٹر بیڑ پہنچے جہاں انہوں نے دو گھنٹے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ گزارے ۔انہوں نے اپنے دادا ملک قلندر ،دادی اور چچا ملک یعقوب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے کزنز محمد رفاقت . زمان قریشی ، محمد زبیر قریشی و دیگر سے اپنے اباواجداد کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ کافی عرصہ سے بیڑ کا وزٹ کرنا چارہے تھے تاکہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ملاقات کے ساتھ ساتھ اپنے اجداد کی قبروں پر فاتحہ بھی کر سکوں ۔انکے دورہ بیڑ کے موقع پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی ۔
یاد رہے کہ رائل ملائیشن آئیر چیف اصغر خان کے والد گوہرامان ملائیشن پولیس میں ملازم تھے اور انکی وفات بھی ملائشیا میں ہوئی ۔فیملی زرائع کے مطابق اس سے قبل سال 2008 میں بھی اصغر خان کراچی ایک کورس کیلئے آئے تو وہ اپنے آبائی گاوں بیڑ آئے تھے ۔ موضع بیڑ میں آج بھی انکے والد کا مکان موجود ہے جہاں آجکل انکے چچازاد بھائی ملک بشیر رہائش پزیر ہیں۔