وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شر پسند کو گرفتار کریں گے اور کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہلکاروں سےخطاب کےدوران کہا 24 نومبرکو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبرکو بیلاروس کے صدر پاکستان کادورہ کررہے ہیں لہٰذا ہم نےاسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس فورس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کریں گے۔ پولیس فورس اپنی ھفاظت کا خیلا رکھے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،امن وامان کو قائم رکھنے اورشہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔