سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ،سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے آج سے اتوار تک ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،اور لوگوں کو احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کامشورہ بھی دیا ہےـ محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواؤں سے متاثر ہوگا۔
مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ـ