قومی ائیرلائن پی آئی اے نے پرواز کے دوران موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے کام کرنا شروع بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ پابندی مسافروں کے تحفظاور کسی بھی ہنگامی واقعات سے نمٹنے کیلئے لگائی جا رہی ہے۔