مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان علاقوں میں وادی نیلم، دھیر کوٹ اور عباس پور سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا۔