قوم کا ایک اور بیٹا دھرتی ماں پر قربان ہوگیا لیفٹیننٹ عزیر محمود کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بھنڈر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری افسران ، ضلعی افسران سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع اٹک کا ایک بہادر سپوت لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کا تعلق اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاوں بھنڈر سے ہے۔ ان کے والد شیر ملک بھی پاک آرمی سے میجر کے رینک پر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔شہید عزیر محمود ملک کا تعلق 5 بلوچ رجمنٹ سے تھا۔اور 9 اگست کو وادی تیراہ میں خوراج کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ پشاور سی ایم ایچ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔شہید کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں بھنڈر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران و جوان، ضلعی انتظامیہ کے افسران۔سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور شہید کی لہد پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔