ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران مہلک گیس کے باعث دو سینٹری ورکرز جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق چونگی پیرواہ میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دونوں سینٹری ورکرز بے ہوش ہوگئے۔ دونوں کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔یاد رہے کہ سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دو ورکرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔