چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا ضلع اپر چترال کا دورہ۔ ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، آئی جی پولیس اختر حیات خان، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ اپر چترال کے علاقہ سوریچ کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری کو بتایاگیا کہ اپر چترال میں تمام رابطہ سڑکوں کو بحال کیاگیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی مشکلات دریافت کی۔ مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیوں پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اپر چترال میں سیلاب سے جاں بحق 2 افراد کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے جبکہ 30 مکمل تباہ مکانات کے مالکان کو بھی 60 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دئیے گئے۔