سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 2ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی اور ایک ملزم سے 30 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر واہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزم عمر عامر سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم حمید سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد اور جبکہ ملزم سعید گل سے 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گئے۔