مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں بننے والی جھیل کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق دریائے کنار سے بننے والی جھیل سےقریبی ہوٹلز دکانوں اور بازار کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اس کے ساتھ ہی مہاندری کے مقام پر منور برساتی نالے میں پھر طغیانی آگئی۔جس کے بعد سے عارضی راستوں کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راستہ کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق اگلے چند گھنٹوں تک راستہ بحال کردیا جائے گا۔