پاکستان اور اٹلی نے غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف موثر ایکشن پلان پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بات وزیر داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی کے درمیان روم میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا: “اٹلی میں پاکستانیوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے اور منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انسانی سمگلنگ اور منشیات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
محسن نقوی نے اٹلی میں قید 146 پاکستانیوں کے بارے میں بھی بات کی اور 42 کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور مضبوط باہمی تعاون سے انسانی اسمگلنگ، انسداد منشیات اور سرحدی سلامتی کو روکنے میں مدد ملے گی۔