23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستوں نے فرائض سنبھال لیے۔ اس موقع پر مزار اقبال پر سلامی پیش کی گئی۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ائروائس مارشل طارق محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا. تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔