الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات 2اپریل کو ہوں گے۔جسکے لیئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کروائے جارہے ہیں جو کل بھی لیئے جائیں گے ۔امیدواروں کی فہرست 17مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کی سکرونٹی 19مارچ کو ہوگی۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 21مارچ تک دائر کئے جا سکیں گے۔ ٹریبونل 25مارچ تک تمام اعتراضات نمٹائیں گے۔ 26مارچ کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی، 28مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں