ملک کے چودہویں صدر مملکت کا انتخاب کل ہونے جارہاہے۔ صدر پاکستان کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہے؟ کون، کون ووٹ ڈال سکتا ہے اور پولنگ کہاں ہوگی؟
صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا ۔ چیف الیکشن کمیشن اس اہم عہدے کے انتخابی عمل کے لیے ریٹرننگ افسر کا کردار ادا کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی ہائی کورٹس میں جمع کروائے گئے ہیں۔جنکی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد لسٹ آویزاں کردی گئی تھی۔صدارتی انتخاب میں چاروں صوبائی اسمبلیوں،سینیٹ اورقومی اسمبلی کے ارکان ووٹ دیں گے۔آئین کے تحت صدارتی الیکشن کے لئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے.
جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی ۔ بیلٹ پیپر پرووٹر پسند کے امیدوار کے نام کے سامنے خصوصی پنسل سے نشان لگائے گا۔ڈاکٹر عارف علی نے 9ستمبر 2018کو صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اس حساب سے ان کی صدارت کے پانچ سال ستمبر 2023 میں پورے ہوچکے تھے ۔ چونکہ الیکٹورل کالج جس کے ذریعے سے پاکستان میں صدر کا انتخاب ہوتا ہے وہ ہی موجود نہیں تھا ، اس لیے آئین کے تحت نئے انتخابات کے تیس دن کے اندر صدر کا انتخاب کیا جانا تھا۔