نگران وفاقی کابینہ نے جاتے جاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
کابینہ نے بجلی اور گیس ٹیرف کے نوٹیفکیشنز میں حکومتی کردار ختم کرنے کیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی۔ان ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی و گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشنزکرسکیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی ہے ۔جس کے تحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کے نوٹفکیشنز میں با اختیارہوں گے۔ نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی۔