اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے کامیاب ہونے والے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔ تینوں امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
یہ احکامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیے اور عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔