ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گاؤں ہیبت خان بروہی میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے6لوگ جاں بحق ہوگئےـ
پولیس کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے 6افراد میں 2بچے بھی شامل تھےـمزید ان کا یہ کہنا تھاکہ زہریلا دودھ پینے والے 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، تفتیش کی جارہی ہےکہ یہ زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔