پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پانی کی کمی ہونے لگی۔قحط اور خشک سالی کی دستک با آواز بلند سنائی دینے لگی۔پانی کی کمی والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے، حالات یہی رہے تو 2025کے اختتام تک ہمارا ملک پانی کی مکمل قلت والا ملک بن جائے گا۔قیام پاکستان کے وقت ملک میں پانی کی دستیابی پانچ ہزار کیوبک میٹر فی کس تھی

جو آج ایک ہزار کیوبک میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، پوری دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط شرح 40فیصد ہے اور ہم اپنے دریائی پانی کا صرف 10فیصد حصہ ہی ذخیرہ کر پاتے ہیں۔دریائی پانی کی کمی کے باعث ہماری زراعت کا زیادہ انحصار زیر زمین پانی پر ہی باقی رہ جاتا ہے جس کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم زمین کو پانی واپس لوٹانے کے معاملے میں دنیا بھر میں 164ویں نمبر پر ہیں

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version