پاکستان کا چاند پر جانے والا پہلا سیٹلائٹ مشن آج خلا میں بھیجا جائے گا۔

وینچانگ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 5 راکٹ چانگ ای 6 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا جائے گا.  آئی کیوب قمر چین کے چانگ ای 6 قمری مشن کا حصہ ہے چین کے وینچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے چانگ ای 6 مشن کی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر  کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ لانچ کی سرگرمی 12:50 PM پر آئی ایس ٹی  ویب سائٹ پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

آئی کیوب قمر جنوبی قطب کی اہم تصاویر بنائے گا ۔آئی کیوب قمر کا ابتدائی ڈیٹا چینی خلائی ادارے میں موصول ہو گا ۔آئی کیوب کا ڈیٹا پاکستان میں سپارکو اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں موصول ہو گا۔پاکستان اور چین آئی کیوب قمر سے موصول ہونے والے ڈیٹا سے استفادہ کریں گے، مصنوعی سیارے آئی کیوب قمر کو مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کیا ہے ۔آئی کیوب قمر سیٹلائٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے ماہرین اور طلبہ کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔

۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version